سرگودھا(نیوزڈیسک) : بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر میں سوپ، گرم گرم پکوڑے، سموسوں کیساتھ ساتھ جیلیبیوں اور دیگر کھانے پینے کی دکانوں پر بے پناہ رش، گیس کی بندش کی وجہ سے لوگ ناشتے کے حصول کیلئے ہوٹلوں اور بیکریوں سے اشیا خریدنے پر مجبور ہیں سردی کے موسم میں گیس کی بندش کی وجہ سے لوگ سلنڈر، لکڑیاں اور کوئلے استعمال کرکے کھانا پکانے پر مجبور ہیں محکمہ سوئی گیس سرگودھا کی جانب سے گیس کے بلوں پر دیا گیا پی ٹی سی ایل کا نمبر غلط ہے جس کی وجہ سے شہری شکایت کرانے سے بھی قاصر ہے جبکہ سوئی گیس کی ایمرجنسی شکایت پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں محکمہ سوئی گیس سرگودھا کا دفتر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے دن کے اوقات میں خشک میوہ جات خصوصا مونگ پھلی کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سردی کی شدت میں اضافہ’ سوپ، پکوڑے، جیلیبیوں اور دیگر کھانے پینے کی دکانوں پر بے پناہ رش
بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر میں سوپ، گرم گرم پکوڑے، سموسوں کیساتھ ساتھ جیلیبیوں اور دیگر کھانے پینے کی دکانوں پر بے پناہ رش
