<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکم امتناع میں توسیع ‘اسلام آباد میں نیلامی کے سوا دیگر پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں ایکوائر زمین کے متاثرین اور الاٹیز کو پلاٹ الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نیلامی کے سوا دیگر پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں ایکوائر زمین کے متاثرین اور الاٹیز کو پلاٹ الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان نے کمیشن کی رپورٹ پیش کی۔ہائی کورٹ نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے اسلام آباد میں نیلامی کے سوا دیگر پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رکھی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد میں کچہری کے لیے جگہ نہیں،ہسپتالوں کے لیے جگہ نہیں، یہاں کبھی بھی عام آدمی کو سہولت دینا ترجیح نہیں رہی، 1960سے جن کی زمینیں ایکوائر کی گئیں پہلے ان کو معاوضہ دیا جائے گا، لوگ پھر رہے ہیں ان کو آج تک انصاف نہیں ملا، یہ ریاست کی ناکامی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ لینڈ ایکوزیشن پوری دنیا میں حکومتیں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ دیتی ہیں، جو بڑے لوگوں کو پلاٹ دئیے گئے کیوں نہ وہ متاثرین کوالاٹ کردئیے جائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More