<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ توقع سے بہتر،باہمی تجارتی جنگ میں ٹھہرائو آئے گا،امریکہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ حالیہ جزوی تجارتی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ توقع سے زیادہ بہتر

واشنگٹن(نیوزڈیسک) : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ حالیہ جزوی تجارتی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ توقع سے زیادہ بہتر رہا، اس معاہدے کے پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ میں ٹھہرائو آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکن فارم بیورو فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تجارتی معاہدہ توقع سے زیادہ بہتر رہا اور اس سے دونوں ملکوں کی تجارتی کشیدگی میں ٹھہرائو کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات بھی غیر متوقع طور پر بہتر ہوئے،یہ معاہدہ ہمارے ملک کی ناقابل یقین کامیابی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ چین سے ہونے والی 500 ارب ڈالر کی درآمدات کے دو تہائی پر محصول اب بھی نافذ العمل رہے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں چین اس معاہدے کو اچھا ثابت کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا،ہم نے میری سوچ سے بھی زیادہ حاصل کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں چین کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے، چین کے ساتھ موجودہ تعلقات آج تک تاریخ کے سب سے بہتر تعلقات ہیں اور وہ ماضی کے مقابلے میں اب ہمارا احترام کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More