<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج قوم کاٹ رہی ہے،فردوس عاشق

غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، اپنے کارکنوں کو دھوکہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج قوم کاٹ رہی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، 4 دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں، 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے، مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7 ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا، آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More