<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹھٹھہ، جھونپڑی میں آگ لگ گئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق ،1زخمی

جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق اور دیور زخمی

ٹھٹھہ (نیوزڈیسک) : ٹھٹھہ کے علاقے مکلی میں جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق اور دیور زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے مکلی کی کچی آبادی میں جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون کا دیور شدید زخمی ہوا ہے جسے نازک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ۔واقعہ کے وقت تمام افراد گہری نیند سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ جھونپڑی میں جلنے والے دیئے کو بتایا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شبانہ، اس کی 5 سالہ بچی سوہانہ اور 7 سالہ بیٹا حنین شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی اور بچوں کے ماموں نے بتایا ہے کہ شدید تیز ہوائوں کے باعث آگ نے تیزی سے جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی صدام نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، بچوں کے والد کوٹری میں کام کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More