<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاق کی آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے پرآمادگی ،کامران فضل کو بنائے جانے پراتفاق

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کامران فضل کو بنائے جانے پراتفاق

کراچی(نیوزڈیسک) : وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کامران فضل کو بنائے جانے پراتفاق کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثنااللہ عباسی اور انعام غنی شامل ہیں۔سندھ حکومت کے زرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کیلئے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹرکامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔وفاق نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی (اے آئی جی) کامران فضل اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More