استبول (نیوزڈیسک) : استنبول ترکی میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں برفباری تودے گرنے سے دبے5 افراد کو ریسکیو ورکرز تلاش کررہے تھے کہ اچانک دوسرا برفانی تودہ گرنے سے 33افراد اس کے نیچے دب گئے۔برطانی تودے ترکی کے صوبے وان کے پہاڑی علاقوں میں گرے۔ پہلا تودہ گرنے سے پانچ افراد جان سے گئے۔ تینتیس ریسکیو ورکرز مرنے والے پانچ افراد کو تلاش کررہے تھے کہ برف کا دوسرا بڑا تودا آگرا اور تمام ریسکیو ورکرز برف تلے دب گئے۔ ترک حکام کا کہناہے کہ برفانی تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ۔ تودے تلے دبے ریسکیو اہلکاروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
ترکی میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی
استنبول ترکی میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے
