ایتھنز(نیوزڈیسک) : یونان نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام کو سعودی عرب میں بھیجنے کا اعلان کردیا ۔وہ یہ میزائل امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کے حصے کے طور پر نصب کرے گا۔یونانی حکومت کے ترجمان اسٹیلیوس پیٹساس نے ایتھنز میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ یہ میزائل سعودی عرب کی لاگت پر توانائی کے اہم ڈھانچے کے تحفظ کے لیے نصب کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ان کی تنصیب سے یونان توانائی کی سکیورٹی میں اپنا حصہ ڈالے گا،ہمارے ملک کی علاقائی استحکام کے ایک عامل کے طور پر شناخت ہوگی اور سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ پیٹریاٹ میزائلوں کو سعودی عرب میں بھیجنے کے بارے میں اکتوبر سے بات چیت جاری تھی لیکن انہوں نے ان کی تنصیب کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے۔
یونان کا سعودی عرب میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان
یونان نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام کو سعودی عرب میں بھیجنے کا اعلان کردیا ۔وہ یہ میزائل امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام
