<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی: اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.31 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے تاہم اس مرتبہ ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان بارہ روز کی تاخیر سے کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More