<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانیہ میں شہری کو سڑک پرسگریٹ کا ٹکڑا پھینکنا مہنگا پڑ گیا

لندن: برطانیہ میں شہری کو سگریٹ پینے کے بعد ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوسسٹرشائر میں شہری الیکس ڈیوس کوسڑک پر کچرا پھینکنے پر مقامی کونسل کے حکام نے پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے مساوی جرمانہ کردیا۔

عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کے باوجود الیکس ڈیوس نے رقم ادا نہیں کی جس کے بعد ان پرمزید 250 پاؤنڈ جرمانہ اور دیگر سرچارج عائد کردئیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے والے شہری کو 558 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ برطانیہ میں سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے پر جرمانے کا ایک مخصوص چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی رقم پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More