<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رونالڈو نے ریاض میں گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کرلیا

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں تاہم انہوں نے دارلحکومت ریاض میں اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے بچوں کے ہمراہ ریاض بولیوارڈ ورلڈ کے تفریحی مقام کی تصاویر شیئر کی۔

جورجینا اور رونالڈو سنہ 2016 سے ایک ساتھ ہیں اور دونوں کے دو بچے ہیں جبکہ جورجینا رونالڈو کے تین دیگر بچوں کی سوتیلی ماں ہے۔

دوسری جانب کرسیٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان میچ دوستانہ میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ چکی ہے۔

پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور النصر ایف سی کے درمیان میچ 22 جنوری اتوار کو شیڈول ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More