<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی وزیر کے چیلنج پر شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ دیکھی

 ممبئی: ایک بھارتی وزیر کے مطالبے کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ دیکھی ہے۔

مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گرش گوتم نے اداکار کو چیلنج دیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ یہ فلم دیکھ کر بتائیں۔

گرش گوتم کا کہنا تھا کہ زعفرانی رنگ کے کپڑے ہماری قوم کے فخر کا نشان ہیں، ان کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے کنگ خان کو چلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے یہ فلم اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر دیکھ لی تو ہم مان جائیں گے کہ اس فلم میں کچھ غلط نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کیلئے فلم ’پٹھان‘  کی ایک خاص اسکریننگ کی جہاں ان کے تینوں بچے فلم کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔

’پٹھان‘ کو اپنے پہلے گانے کی ریلیز کے ساتھ شدید تنازعہ کا سامنا ہے، گانے میں دیپیکا پڈوکون کے نیم برہنہ زعفرانی لباس پر ہندو قوم پرستوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More