<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن پاپارازی گروپ پر برس پڑیں، ویڈیو وائرل

اندور: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن پاپارازی گروپ پر برس پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اندور کے ائرپورٹ پر یہ واقعہ پیش آیا جہاں اداکارہ جیا بچن اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ پہنچی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاپارازی گروپ کو فوٹو کھینچنے سے منع کرتی ہیں اور ناراض ہوجاتی ہیں۔

اس موقع پر جیا بچن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ایسے لوگوں کو نوکری سے نکال دینا چاہئے‘۔

سیکورٹی پر موجود افراد بھی فوٹوگرافروں کو تصاویر نہ کھینچنے کا کہتے ہیں اور انہیں دھکیل کر دور کردیتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیا بچن پاپارازی گروپ پر ناراض ہوئی ہیں، پچھلے برس بھی انہوں نے فوٹو کھینچنے والوں کو کھری کھری سنائی تھیں۔

جیا بچن اپنے اگلے پروجیکٹ میں کرن جوہر کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More