<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقابلہ حسن میں مِس ایل سلواڈور کی ’بِٹ کوائن‘ والے سنہرے لباس میں شمولیت

یواورلینز: ایل سلواڈور سے منتخب ہونے والی حسینہ اب نیواورلینز کے مقابلہ حسن میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے اسٹیج پر آکر بٹ کوائن سے متاثر ہوکر ایک خاص لباس پہنا جس کی پشت پر بٹ کوائن ظاہر کرنے والا سکہ اور سر سے پیر تک سنہرا لباس موجود تھا۔

الیہاندرہ گوجارڈو اس وقت امریکا میں مِس یونیورس کے عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہیں جس کے نتائج جلد ہی آجائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے بہت خوبصورت لباس پہن کر شمولیت اختیار کی جس کی پشت پر ڈھال کی طرح ایک گول سکہ نما ساخت بنی تھی اور سامنے کی جانب دائیں ہاتھ پر بٹ کوائن کا علامتی سکہ بھی بنا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ خاتون نے مکمل طور پر سنہرا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ یہاں تک کہ سینڈل بھی سنہرے رنگ میں ڈھلے ہوئے تھے۔

انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے وطن کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایل سلواڈور مثبت مستقبل کا درست ادراک رکھتا ہے اور اسی نے دو سال قبل بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی بھی قبول کرلیا تھا۔

الیہاندرو اکہترویں مقابلہ حسن میں شریک ہوں گی جن کا لباس ایک مشہور فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔ سکے کے اطراف پر کوکوا پھلی جیسی ساختیں لگائی گئی ہیں کیونکہ ان کا ملک چاکلیٹ کا خام مال بنانے کا اہم عالمی مرکز بھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More