<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ابوظہبی شاہی خاندان کا جعلی ملازم بھارتی ہوٹل میں 23 لاکھ کا بل بنا کر فرار

نئی دہلی: شاہی خاندان کا جعلی ملازم 5اسٹار ہوٹل میں 23 لاکھ روپے کا بل بنا کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شریف نام کا شخص دہلی کے 5 اسٹار ہوٹل میں چار مہینے سے ٹھہرا ہوا تھا جس کے قیام کا بل 23 لاکھ روپے تک جا پہنچا۔

پولیس کے مطابق محمد شریف نے خود کو ابو ظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم ظاہر کیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق محمد شریف نے کمرے سے متعدد قیمتی اشیا بھی چرائیں جن میں چاندی کے برتن اور موتیوں کی ٹرے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد شریف نے ہوٹل انتظامیہ کو بتایا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا رہائشی ہے اور ابوظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ فلاح بن زید النہیان کا قریبی ملازم ہے۔ ملزم نے دبئی کا ریذیڈینٹ کارڈ، بزنس کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات بھی دکھائی تھیں۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More