بوسٹن: ماہرین ایک عرصے سے بعض غذائی اجزا کی کمی اور گنج پن (ایلوپیشیا) کے درمیان تعلق پر غور کررہے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ کچھ وٹامن، معدنیات اور دیگر خرد غذائی اجزا کی کمی سے بالوں کے گرنے یا سفید ہونے کی رفتار یکدم بڑھ سکتی ہے۔
گنج پن کی عام کیفیت کو ایلوپیشیا کہا جاتا ہے اوریہ عمل بہت پیچیدہ ہوتا ہے اس ضمن میں ماہرین نے بعض اقسام کے وٹامن پر بھی غورکیا ہے۔ گنج پن بالخصوص مردوں پر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے اور صرف امریکہ میں ہی 5 کروڑ مرد بالوں کی گراوٹ اور گنج پن کے شکار ہیں۔
اس کے علاوہ ہارمون میں تبدیلی، عمررسیدگی، جینیاتی وجوہ، جسمانی اور نفسیاتی صدمات اور عوارض سے بھی بال اس سطح تک گرسکتے ہیں کہ وہ گنج پن کی وجہ بن جاتے ہیں۔ میساچیوسیٹس جنرل ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر اوما نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمیں بالوں کا اسی طرح خیال رکھنا ہوگا جس طرح ہم اپنے جسم اور چہرے پر دھیان دیتے ہیں۔
ڈاکٹر اوما کے مطابق بی وٹامن اور بالخصوص وٹامن بی 12 کی کمی بالوں کے گرنے کو بڑھا سکتی ہے۔ یہ وٹامن کھوپڑی میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کا ذمے دار بھی ہے۔ دوسری جانب فولاد خون کی روانی کو بڑھاتا ہے اور جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بالخصوص وٹامن ڈی کی کمی سے بال گرنا بڑھ جاتے ہیں۔ دوسری جانب وٹامن ڈی نہ صرف ہڈیوں اور جلد کے لیے انتہائی مفید ہے بلکہ کئی امراض کو بھی روکتا ہے۔ اسی طرح وٹامن ای بھی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہے جس کی کمی سے بال باریک اور کمزور ہوجاتے ہیں۔
google translate
BOSTON: Experts have long wondered about the link between certain nutrient deficiencies and baldness (alopecia), and it is now known that deficiencies in certain vitamins, minerals and other micronutrients can accelerate hair loss or graying. Can increase immediately.
The common condition of baldness is called alopecia and this process is very complicated. In this context, experts have also considered certain types of vitamins. Baldness affects men in particular and 50 million men suffer from hair loss and baldness in the US alone.
Apart from this, hormonal changes, aging, genetic factors, physical and psychological traumas and disorders can also cause hair loss to the extent that it becomes bald. Dr. Uma Naidu of Massachusetts General Hospital has said that we need to take care of our hair the same way we take care of our body and face.
According to Dr. Uma, deficiency of B vitamins, especially vitamin B12, can increase hair loss. This vitamin increases blood flow to the scalp and is also responsible for the production of red blood cells. On the other hand, iron increases blood flow and protects the skin.
Another study found that vitamin D deficiency in particular increases hair loss. On the other hand, vitamin D is not only very useful for bones and skin, but also prevents many diseases. Similarly, vitamin E is also a powerful antioxidant, the deficiency of which makes the hair thin and weak.