<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل  نے سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقوم ہتھیانے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسداد انسانی سملنگ سیل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سید مظہرعلی اور محمد عمران الله کو اسلام آباد میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا۔

ملزمان سادہ لوح لوگوں سے خطیررقم لے کر جعلی ویزے دینے میں ملوث ہیں، انہوں نے جمہوریہ چیک  بھجوانے کے لیے 3 شہریوں سے 78 لاکھ روپے بھی ہتھیائے۔ ملزم مظہر علی کے خلاف پہلے ہی سے  متعدد انکوئریاں چل رہی ہیں اور مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.

ڈپٹی ڈائریکٹرانسدادِ انسانی سمگلنگ سیل اسلام آباد آمنہ بیگ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،  جعلی ویزوں کے نام پر معصوم لوگوں کی جمع پونجی ہڑپنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More