کراچی: سندھ کے 15 اضلاع 59 نشستوں پر دوبارہ بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی 39 پر کامیاب ہوگئی۔
سندھ کے 15 اضلاع 59 نشستوں پر دوبارہ بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 39 سیٹیں حاصل کرکے میدان مارلیا جب کہ6 سیٹوں پر جی ڈی اے، 2 پر پی ٹی آئی، 1 پر ایم کیو ایم اور 9 پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کرلی۔
سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں جھگڑے، عدالتی فیصلوں، غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے پر ری پولنگ اتوار کی صبح 9 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس موقع سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11، چیئرمین وائس چیئرمین کی 16 اور جنرل ممبر کی 32 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 6، چیئرمین وائس چیئرمین کی 8 اور جنرل ممبر کی 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ جی ڈی اے 6، ایم کیو ایم 1 اور مختلف کیٹگریز کی 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔
جن اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں حیدرآباد، جامشورو، بدین سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، میر پور خاص، لاڑلانہ، تھرپارکر اور بینظیر آباد بھی شامل ہیں۔
Google Translate
KARACHI: The People’s Party won 39 seats in the inconclusive results of the local body elections in 59 seats in 15 districts of Sindh.
According to the inconclusive results of local elections in 59 seats in 15 districts of Sindh, People’s Party won 39 seats while GDA won 6 seats, PTI won 2 seats, MQM won 1 seat and independent candidates won 9 seats. Got it.
Repolling started at 9 am on Sunday morning due to disputes, court decisions, wrong ballot papers being printed in various local government constituencies of 15 districts of Sindh which continued till 5 pm without any break. Strict security arrangements were made on the occasion.
According to the unofficial and unofficial result, polling was held on 11 member district council seats, 16 chairman vice chairman seats and 32 general member seats. won the seats while GDA 6, MQM 1 and independent candidates won 4 seats of various categories.
Re-polling was held in various polling stations of the districts including Hyderabad, Jamshoro, Badin Sanghar, Umarkot, Sukkur, Jacobabad, Kashmore, Shikarpur, Khairpur, Qamber Shahdadkot, Mirpur Khas, Larlana, Tharparkar and Benazirabad.