<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: پیمرا نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اور عوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے اور پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔

 

ISLAMABAD: PEMRA has banned the coverage of meetings and rallies within the limits of the federal capital.

PEMRA has banned live and recorded coverage of rallies, jalsa, procession and public gathering in the federal capital Islamabad.

Pemra said the ban was imposed in response to a letter from law enforcement agencies, with the channels broadcasting live footage of violent mobs and attacks on law enforcement agencies. Chaos and panic spread.

It should be noted that Imran Khan will go to Islamabad High Court from Lahore today and will file protective bail applications in five cases.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More