<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔

ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے نجی ٹی و ی کو بتایاکہ عازمین کیلیے 45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے، پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکیج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے شمالی ریجن کیلیے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے 11 لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ریجن کیلیے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک لایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More