<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈی جی آ ر ڈی اے کے سرکاری خطوط پر ایف آئی اے کا رد عمل، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلاوے

اسٹیٹ سلوشن، رم مارکیٹنگ، آر بی ایس،پرا پرٹی زون، اسلام آباد پرا پرٹی و دیگر جوبھی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی مارکیٹنگ میں پائے گئے، بلائے جائینگے، ذرائع

https://city51.pk/?p=2336

کنٹری سائٹ فارم ہاوسز، نیو میڑو سٹی، یو نیورسٹی سٹی، گرین لیک سٹی، دی لائف،کشمیر ویلی سمیت مذید درجنوں کو پہلے مرحلے میں  انکوائری کیلئے بلایا جائیگا، ذرائع

اسٹیٹ سلوشن، رم مارکیٹنگ، آر بی ایس،پرا پرٹی زون، اسلام آباد پرا پرٹی و دیگر جوبھی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی مارکیٹنگ میں پائے گئے، بلائے جائینگے، ذرائع

اس ضمن میں ترجمان آر ڈی اے کا واضع موقف ہے کہ جو بھی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی مارکیٹنگ کر رہا ہے جلد قانون کی گرفت میں ہوگا، لوگ سرمایہ کاری نہیں کریں

راولپنڈی (رپورٹ/نوید قریشی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں واقع درجنوں غیر قانونی ہاوسنگ پرا جیکٹس کی خلاف قانونی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیو ں کے مالکان نے انکی مستیوں کی زبان زد عام ہونے کے قصہ زبان زد عام ہوتے ہی انپے سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بیک، ویب سائیٹس اور یو ٹیوب سے ریکارڈ چھپانا شروع کر دئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ سیلوشن اور رم مارکیٹنگ سمیت متعدد سینکڑوں کی جانب سے جن غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی شان میں قصیدے پڑھے جا رہے تھے اب انکا ریکارڈ انکی فیس بکس اور یو ٹیوب پر پو شیدہ کر دیا گیا ہے لیکن سائیبر کائم کی مدد سے ممکنہ قانونی کاروائی کے وقت ریکارڈ با آسانی ریکور کیا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھ جانے والے سبھی سرکاری لیٹروں پر نوٹس لینا شروع کر دئیے گئے ہیں اور پہلے مرحلے میں کنٹری سائیڈ فامر ہاوسز، کنٹری سائیڈ ریذڈنشیاء، یو نیورسٹی سٹی، نیو میٹرو سٹی،دی لائف،کشمیر ویلی سمیت درجنوں کے مالکان اور انکی خلاف ضابطہ مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے نام بلاے کے پروانے جاری کیے جا ئینگے مذید یہ کہ کنٹری سائیڈ کے چھ مالکان سمیت ان لوگوں کو بھی نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں ملیکت یا شراکت داری کے دعوے دار پائے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی حافظ عرفان کا واضع موقف ہے کہ جو بھی کمپنی غیر قانونی ہاوسنگ پرا جیکٹ کی سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کر رہی ہے اسکو جلد قانون کی گرفت میں ہونا ہے لوگ اپنے نقصان سے بچنے کیلئے مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے دیکھائے جانے والے سنہرے لفظوں کے جال میں مت آئیں اداری کسی کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا مذید انکا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ کسی بھی سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے پہلے آر ڈی اے کے دفتر میں رابطہ کر لیں یا سرکاری ویب سائٹ کو دیکھ لیں اس ضمن میں کسی بھی سوسائٹی یا مارکیٹنگ کمپنی کے ذمہ دار کی جانب سے شواہد کے ساتھ ایگر اپنا موقف دیا گیا تو اسکو اپنی غیر جانب دارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کی جائیگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More