<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی شکاریوں کو رمضان کی مبارک باد

شکار کے شوق کی خاطر روزہ چھوڑنا اور ڈیموں پر چھپ چھپ کا کھانا پینا گناہ عظیم ہے اللہ تو دیکھ رہا ہے، نوید قریشی

آل پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی شکاریوں کو رمضان کی مبارک باد

شکار کے شوق کی خاطر روزی چھوڑنا اور ڈیموں پر چھپ چھپ کا کھانا پینا گناہ عظیم ہے اللہ تو دیکھ رہا ہے، نوید قریشی

تمام خواہش مند شکاری جلد از جلد ممبر شپ فارم انفارمیشن سیکرٹری وقاص کو جمع کروا دیں ، صدر اپاوا

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) آل پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نوید قریشی کی جانب سے اپنے ایک بیانیہ میں اہل وطن سمیت ملک بھر کے کنڈی ڈوری کے شکاریوں کو رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ صرف ایک شکار کے شوق کیلئے روزے نا رکھنا اور ڈیموں پر چھپ چھپ کر کھانا پینا گناہ عظیم ہے اگر کوئی شکاری بھائی یہ سمجھتا ہے کہ اسکو جنگل میں کوئی نہیں دیکھ رہا تو یہ سب سے بڑی بھول ہے کیونکہ اللہ تو سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔ نوید قریشی کا کہنا ہے کہ اول تو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں مچھلی کا شکار کھیلنا ہی نہیں چاہیے اور اگر کھلیں بھی تو مسلم برادری پر فرض ہے کہ وہ روزے کی پا بندی کریں ساتھ ہی صدر نوید قریشی نے شکاری بھائیوں سے جلد از جلد ممبر شپ فارم انفارمیشن سیکرٹری وقاص کو جمع کروانے کی بھی اپیل کر دی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More