<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن،

سرچ آپریشن کے دوران 08 گھروں، 17 دکانوں،11 گاڑیوں، 45 موٹرسائیکلوں اور 92 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن،

سرچ آپریشن کے دوران 08 گھروں، 17 دکانوں،11 گاڑیوں، 45 موٹرسائیکلوں اور 92 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 08 گھروں، 17 دکانوں، 11 گاڑیوں، 45 موٹرسائیکلوں اور 92 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 05 مشکوک افراد، 06 بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں،ایک گاڑی اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ کھنہ منتقل کیا گیا،سینئر پولیس افسران نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ،” پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More