<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری،

رواں سال کے دوران 07ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں گئی،جبکہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث 269ڈرائیورز کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج بھی کیاگیا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری،

رواں سال کے دوران 07ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں گئی،جبکہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث 269ڈرائیورز کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج بھی کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پرشہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اورحفاظتی ضابطوں کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید سخت کر دیا ہے،اس سلسلے میں خصوصی پولیس دستے تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراؤں اور اہم مقامات پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں،رواں سال کے دوران 07ہزار 800سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں گی،جبکہ 269ڈرائیورز کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا انداج بھی کیا گیا،تمام زونل ڈی ایس پیزکو اپنی نگرانی میں کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے جاچکے ہیں اور شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خطرات و نقصانات کے متعلق خصوصی آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایف ایم ریڈیو 92.4 پر بھی خصوصی نشریات کا اہتمام جاری ہے، جس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نقصانات کے متعلق شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More