<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے محکمہ انسدادِ تجاوزات آپریشن

صدر ، پشاور روڈ، مصریال روڈ، ٹینچ روڈ ،ڈھوک سیداں روڈ اور چکری روڈ پر آپریشن

راولپنڈی ( نامہ نگار خصوصی ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کا صدر ، پشاور روڈ، مصریال روڈ، ٹینچ روڈ ،ڈھوک سیداں روڈ اور چکری روڈ پر آپریشن کے بعد اہلیان علاقہ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت انچارج فیاض خان کو اظہار تشکر ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہوگیا ۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں سیاسی اور مخصوص پشت پناہی کے سبب تجاوزات مافیاء کی جڑیں بہت مضبوط ہو چکی ہیں جس کی وجہ عام لوگوں کی زندگیاں آجرین بن چکی ہیں پیدل چلنا تو دور کی بات مصروف ترین شاہراہوں پر تل دھرنے کی جگہ بھی کورر کر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو تجاوزات مافیا سے مکمل نجات دلانے کیلئے سی او کی جانب سے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیادوں پر بلا امتیاز کاروائیوں کے احکامات جاری کر دیے گیے ہیں جس کے بعد انچارج فیاض خان کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے رمضان المبارک کے بعد بھی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر پلازوں کی راہ داریوں ، خالی پلاٹوں اور فٹ پاتھوں پر قابض مافیاء کے خاتمے کیلیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری اور اسی سلسلہ کے نتیجے میں روز ہفتے محکمہ انسداد تجاوزات نے صدر پشاور روڈ مصریال روڈ ٹینچ روڈ ڈھوک سیداں روڈ چکری روڈ پر کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ٹرک سامان قبضے میں لیتے ہوئے اسٹور روم۔میں منتقل کر دیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More