<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک جاری،

گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن11منشیا ت فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی ” نشہ! اب نہیں ” تحریک جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن11منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ سیکرٹر یٹ پولیس ٹیم نے ملزم سراج خا ن کو گرفتار کرکے 525گرام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیم نے ملزم کا شف منظور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 262گر ام ہیروئن برآمد کرلی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس ٹیم نے ملزم مطیع الر حمن کو گرفتار کرکے 22گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ سنگجا نی پولیس ٹیم نے ملزم تنویر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 556گر ام ہیر وئن اور 20گر ام آئس برآمد کرلی، تھا نہ کر پا پولیس ٹیم نے دو ملزمان امن سجا د اور دانش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 351گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس ٹیم نے تین ملزمان شہریا ر، دانش عبا س اور محمد نو از کو گرفتار کرکے 615گر ام ہیروئن اور 344گر ام آئس برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس ٹیم نے ملزم کر ام اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 314گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیم نے اکبر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 530چرس برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More