<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد پولیس کا تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن ،

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کوہسار کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 19فلیٹس ،153دکانوں،23 گاڑیوں ،117 موٹرسائیکلوں اور847 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ،جبکہ 11مشکوک افراد اور 09بغیر کاغذات موٹرسائیکل کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ سبزی منڈی منتقل کیا گیا، سینئر پولیس افسران نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ ،” پکارõ15 "یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More