<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

راولپنڈی(بریکنگ نیوز پاکستان )ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار، 05کلو780گرام چرس اور 200لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم جنید سے 01 کلو 800 گرام،ملزم محسن سے 01 کلو 860 گرام چرس،ملزم عباس علی سے 520 گرام چرس اور ملزم ولیم آفتاب سے 200 لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے محمد آصف سے 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کی،ملزم محسن منشیات کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More