<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معزز عدالت نے منشیات کے02 مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنادی

راولپنڈی ( بریکنگ نیوز پاکستان)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے02 مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنادی،مجرمان کو مجموعی طور پر 18سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم سفیر کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم سے 1370گرام چرس برآمدہونے پر تھانہ نیوٹا¶ن پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، معزز عدالت کے جج نے منشیات کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سوار خان کو09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم سے1400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More