<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا،

گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو بائل فون ،لیپ ٹاپ اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

(بریکنگ نیوز پاکستان) اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت مرسلین ، صدام اور شہزاد کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ شہزاد ٹاؤن کے علا قے میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکارõ 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More