<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی اسلام اباد کے رہائشی علاقوں میں بائیو میڈیکل ویسٹ کا دھندا عروج پر

بائیو میڈیکل ویسٹ کے خریدار جن میں فاروق اغا ضمیر سراب ابراہیم شامل ہیں

راولپنڈی اسلام اباد کے علاقوں میں بائیو میڈیکل ویسٹ جنگ یارڈ کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرنا ضروری

راولپنڈی (رپورٹ – حسن امان ) جڑواں شہروں کے گنجان ترین رہاشی علاقوں کے وسط میں ہسپتال ویسٹ کا کاروبار محکمہ انوائرمنٹ سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا رہا ہے ۔ راولپنڈی و اسلام آباد کے سینکڑوں نجی ہسپتالوں سمیت سرکاری ہسپتال سے ٹاکسس میٹریل جوکہ محکمہ ہیلتھ اور ایف ڈی او کے مطابق انسانی صحت کیلئے انتہائی خطر ناک بتایا گیا ہے اسکی کھلم کھلا فروخت انوائرمنٹ وننگ کی داستانیں چیخ چیخ کر سنا رہی ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کیونکہ یہ ٹاکسس میٹریل دیگر سمیکا اور پولتھین کی نسبت نرم ہوتا ہے اس لیے اسکو دانہ بنانے والی فیکٹریاں خرید کر لے جاتی ہیں اور وہاں مختلف ڈایوں کی مدد سے اس خطر ناک میٹریل سے بنے دانے سے گھریلو استعمال کیلئے پلاسٹک کے چمچے، پلیٹیں ، ڈونگے اور بچوں کے فیڈر اور بوسنیاں بنتی ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق اس میٹریل سے بنے برتنوں کے استعمال سے کینسر کی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں جبکہ اس سے بنے فیڈر اور چوسنیوں کے استعمال سے بچوں میں دل کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور یہ صرف اسلیے ہو رہا ہے کہ سرکاری اداروں کی جانب سے محض چند سکوں کے عوض اپنے فرائض کی ادائیگیوں سے منہ موڑ لیا گیا اور اسکا خمیازہ معصوم اور سادہ لوگوں کو اپنی صحت اور جان دیکر چکانا پڑ رہا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More