<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیف کمشنر/ چیرمین سی ڈی اے کی ھدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

مافیاء کو جڑ سے اکھاڑنے میں تاجر برادری اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ، ترجمان

اسلام آباد (رپورٹ ۔ حسن امان ) کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے طویل عرصے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہونے کے با وجود بھی گنجان ترین رہائشی علاقوں ، بازار ، خالی پلاٹوں اور یہاں تک کہ گرین بیلٹوں پر تجاوزات مافیاء نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس ایک وجہ جہاں ادارے میں مافیاء کے خیر خواہوں کی موجودگی ہے تو دوسری جانب وہ تاجر برادری ہے جو ذاتی مفادات کی خاطر تجاوزات کو بڑھاوا دینے کا سبب بنتی چلی آ رہی ہے لیکن موجودہ نو تعینات چیف کمشنر جن کے پاس چیر مین سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی ہے نے وفاقی دارالحکومت کو تجاوزات سے نجات دلانے کیلئے واضع احکامات جا رہی کر دیے ہیں جس کے بعد انفورسمنٹ ٹیم نمبر/ون کے ایریا انچارج احمد علی شیرازی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایسٹ ون) جہانزیب خان کے احکامات کی روشنی میں پوٹوہار ایونیو، ٹی چوک، گیگامال، امتیاز مال، گوہڑہ سیداں، سواں کیمپ، موہڑہ نگیال، سواں تہزیب بیکرز اور ملک ہوٹل سواں پل ایس او ایس ویلیج تک دونوں اطراف سے تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے سامان ضبط کر کے سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا ہے زرائع کے مطابق سی ڈی اے انفورسمنٹ کاعملہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے سواں اور ٹی چوک روات تک اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں –

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More