<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا اور طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہ

طلبا اور طالبات کو آپریشنز ڈویژن اسلام آباد کے مرکزی نظام، انوسٹی گیشن، پٹرولنگ اور تھانہ جات کی ورکنگ پر بریفنگ دی گئی اور انہیں پولیس اسٹیشن شالیمار کا دورہ کروایا گیا۔

اسلام آباد (بریکنگ نیوز پاکستان)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلبائ اور طالبات کے وفد کو آپریشنز ڈویژن کا دورہ کروایا، وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، تھانہ جات، دفاتر کی ورکنگ، تفتیش، کیمو نٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اورنا کہ جا ت کے حو الے سے آ گا ہ کیا گیااور شالیمار پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کروایا گیا ،وفد کو شہر میں پٹرولنگ اور پولیس کی موثر کاررکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اسلام آباد پولیس آپریشن ڈویژن اہم کردار ادا کر رہا ہے، وفد کو مزید بتایا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ جات تلاشی اور کوائف کے اندارج کے دوران جرائم کے انسداد اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی انوسٹی گیشن رخسار مہدی سے بھی ملاقات کی اور اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر پولیس افسران اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More