<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اہم اجلاس،

سنگین نو عیت کے جر ائم، قتل، اغو ا ئ اور ریپ کے مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری، ٹی اوز، عدالتی مفروران،منشیا ت فروشوں،پیشہ ور بھکا ریو ں اور ان کی سہو لت کا رروں کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کریں اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں۔

اسلام آباد (بریکنگ نیوز پاکستان)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ایس ایس پی انو سٹی گیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری تحریک "نشہ اب نہیں ” میں اچھی کاررگر دگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھا نہ ترنول، ایس ایچ او تھا نہ شالیمار اور ایس ایچ او تھا نہ سیکرٹریٹ کو تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے چار دن کاٹائم دیا ،انہوں نے تمام افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی،انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان مر تب کرکے مجاز عدالتو ں کو بھجو ائیں، جرائم پیشہ گروہوں، سنگین نو عیت کے جر ائم، قتل، اغو ا ئ اور ریپ کے مقدمات میں اشتہاری، عدالتی مفروران، ٹی اوز، منشیا ت فروشوں، پیشہ ور بھکا ریو ں کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں، انہو ں نے مزید کہاکہ بدعنوانی اور کر پشن پر زیرو ٹاو لرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فرائض منصبی میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈولفن سکواڈ اور پٹرولنگ ڈیوٹی کو مزید مو ثر بنائیں، فارغ از ڈیوٹی افسران اپنے اسٹیشن پر ہی موجو د رہیں گئے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چار دن کے بعد دو بارہ میٹنگ ہو گی اور تھانہ جات میں تعیناتی صرف اور صرف کارگرگی کی بنیاد پر ہو گی، اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ہے،شہریو ں کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے پرسخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More