<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس

راولپنڈی(بریکنگ نیوز پاکستان )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، سی ٹی او، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئیر افسران کی شرکت، سی پی او راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، سی ٹی او، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں،پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں خود موجود رہ کر خود تمام سکیورٹی ڈیوٹیز کی سپرویژن کریں گے، امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، غیر قانونی اجتماع یا ریلی میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More