<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سٹیشنری پر 10فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ

حکومت نے سٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دے دیا ، چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروا دی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔ کمیٹی نے امیر طبقے کے لیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹرسائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کردی۔ موٹرسائیکل اور لگژری گاڑی والے کے لیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے امیروں سے ٹیسک لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہائی اوکٹین پر لیوی 100 روپے لیٹر ہونی چاہیے، فاروق نائیک نے موٹرسائیکل والے طبقے کے لیے سستے پیٹرول کے لیے الگ پمپگ لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More