<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہائیکورٹ نے عامرچیمہ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرنیکی اجازت دیدی

اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 91 سرگودھا سے کامیاب امیدوارعامرچیمہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے لیگی ایم این اے ذوالفقار بھٹی کی جانب سے سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ری پولنگ رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقہ کے 20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیا جس کے خلاف لیگی ایم این اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فیصلے تک انتخابی نتائج جاری کرنے سے روک رکھا تھا۔ گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے ۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک وقت میں دو فورمز پر ایک ہی ریلیف کس طرح مانگ سکتے ہیں؟ جب تک اپیل سپریم کورٹ میں ہے کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے ۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف درخواست کو اسی ماہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق نے راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ کی جانب سے پٹیشن کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

 

https://roznama92news.com/

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More